وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیاہے،عوامی حلقے

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) مختلف عوامی حلقوںنے تقرری وتبادلہ جات کے اختیارات ڈویژنل ڈائریکٹرسے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکومنتقل کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیاہے جسے تاریخ میںسنہری حروف سے لکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

مختلف عوامی حلقوںنے وزیراعظم کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق،چیف سیکرٹری آزادکشمیردائودمحمدبڑیچ ،وزیرتعلیم سکولزدیوان علی خان چغتائی اورسیکرٹری تعلیم سکولزرزاق ندیم نے محکمہ تعلیم میںاصلاحات کی غرض سے جورولزمیںترمیم کرتے ہوئے تقرری وتبادلہ جات کے اختیارات ڈویژن کی سطح سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کومنتقل کئے ہیں اس سے اساتذہ کرام اورعام لوگوں کوان کی دہلیزپرسہولیات ملیںگی اورتدریسی امورمیںبھی مزیدبہتری آئے گی اوراساتذہ کرام دیگرملازمین کے سروس معاملات بھی بآسانی یکسوہونگے چونکہ آزادکشمیرمیںپبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کی تعیناتیاںپہلے ہی عمل میںلائی جاچکی ہیںاب اختیارات کی انہیںمنتقلی کے باعث ریاست بھرمیںمیرٹ کابول بالاہوگا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں