سیاسی کارکن کی اپنی حیثیت اور اہمیت ہے‘کسی بھی جماعت میں سیاسی کارکن کی عزت وقار اور مقام کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ برائے نام منصوبہ جات کے افتتا ح اگر ملازم کرنا شروع کر دیں گے تو حکومتی نمائندوں کی اتھارٹی چیلنج ہو گی

سابق مشیر حکومت مرکزی راہنماء پی پی پی محمد الیاس چوہدری کی بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 19:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)سابق مشیر حکومت مرکزی راہنماء پی پی پی محمد الیاس چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی اپنی حیثیت اور اہمیت ہے۔کسی بھی جماعت میں سیاسی کارکن کی عزت وقار اور مقام کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔برائے نام منصوبہ جات کے افتتا ح اگر ملازم کرنا شروع کر دیں گے تو حکومتی نمائندوں کی اتھارٹی چیلنج ہو گی۔

مو جودہ حکومت ہمارے جاری منصوبہ جات ہی مکمل کر دے تو بڑی بات ہے۔فریال تالپور کے بارے وزراء کی ہرزہ سرائی نا قابل برداشت ہے ،منشی اور چمچہ گیر ذہنیت کے مالک ہی دوسری جماعتوں کے قائدین کا برداشت نہیں کرتے ۔پلہتر ٹیوب ویل کی خرابی کے باعث میرا اپنا گھر متاثر ہے۔کئی ماہ سے گھر کا پانی بند ہے لیکن پانی میرا ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عوامی ایشو ہے۔

نمائندہ فورم پر ہی بات اچھی لگی ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ کو بار ہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ٹیوب ویل پر فوری کام شروع کیا جائے۔موجودہ حکومت عوام علاقہ کی مجبوری اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہو ئے اور موسمی شدت کا احساس کرتے ہوئے عوام کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔کو ٹلی تا سرہوٹہ سمروڑ روڈ کی پختگی کی منظوری ہمارے دور حکومت میں ہو چکی ہوئی ہے ۔

لیکن بعض عاقبت نا اندیش لوگوں اور متعصب رویوں کے مالک شخصیات نے یہ منصوبہ بر وقت مکمل نہ ہو نے دیا اور اس منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکائے۔موجودہ حکومت میں ہی سہی لیکن اس پر مکمل منصوبہ بندی ہم نے اپنے دور حکومت میں کر دی تھی۔تختیاں لگانا،اور برائے نام افتتاح کرنا پہلے بھی شوق نہیں تھا ،اور اب بھی نہیں ہے۔برائے نام افتتاح کرنے والوں کی کمزور سوچ پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں