نیا پاکستان بنانے والے روادری سیکھیں بندوق کی نوک پر وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں لیا جا سکتا،مطلوب انقلابی

کارکنوں کو بدتمیزی کا درس دینے والے لوگوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،وزیرتعلیم آزادکشمیر

اتوار 7 دسمبر 2014 17:06

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) وزیر تعلیم و کالجز آزاد کشمیر محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے نیا پاکستان بنانے والے روادری سیکھیں بندوق کی نوک پر وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں لیا جا سکتا سیاست میں بردباری سیکھیں ہم نے جانوں کی قربانیاں دیں تب بھی ہم نے کسی کو گالی نہیں دی نئے پاکستان کی آڑ میں کارکنوں کو بدتمیزی کا درس دینے والے لوگوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے لوگ ہماری طاقت ہیں جنھوں نے ہمیں مینڈیٹ دے کر پانچ سال کے لئے اسمبلیوں میں بھیجا ہے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو لوگ معاف نہیں کریں گے گورنمنٹ ہائی سکول سیری میں بازار کی توسیعی کے منصوبے کے سنگ بنیاد اورخانپور تا جمیری روڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایک طرف دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے دوسری طرف انڈیا کا مقابلہ بہادری سے کر رہی ہے آج بلاول بھٹو دہشت گردوں کے لئے ایک دھمکی بن چکا ہے جس کا نام سن کر دہشت گر د کانپتے ہیں بلاول کے نانا ،ماں اور ماموں کی جوانیاں پاکستان میں جمہو ریت کے لئے صرف ہوئیں آج بلاول پاکستان کے دشمنوں کو للکار رہا ہے ہم لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں میرٹ کی بالا دستی ہمارا مشن ہے میری پارٹی میرا قبلہ ہے ہم کلمے کی بنیاد پرسیاست کرتے ہیں ہم لوگوں کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگا سکتے جن لوگوں نے پارٹی کو ووٹ نہیں دیئے وہ بھی آج راہنما بنے پھرتے ہیں وہ قبیلوں کے خول سے باہر نکل کر آئیں اور کارکردگی دکھائیں اگر لوگ انھیں منتخب کر یں تو ٹھیک لوگ جانتے ہیں ان کی کون بہتر نمائندگی کر سکتا ہے اگر کوئی مجھے گالی دے کر سیاست کرتا ہے تو اس کے چہرے کا نقاب اتر جائے گا عوام صرف کارکردگی کی بنا ء پر منتخب کریں گے ہم نے تین سال میں اتنے ترقیاتی کام کروائے جتنے مسلم کانفرنسی 30سال میں نہیں کر وا سکے ہماری حکومت کا 67سالوں میں دورانیہ صرف 8سال بنتا ہے اور یہ 8سال ترقی کے ہیں ہم نے میڈیکل کالجز دئیے یونیورسٹیاں ،کالج اور سکول دئیے ،سڑکوں پلوں اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھایا آج لوگ ترقیاتی کاموں کو محسوس کررہے ہیں اور ہمارے مخالفین کو ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی میں اپنے مخالفین کو بھی آج دعوت دیتا ہوں آئیں مل کر لوگوں کی خدمت کریں انھوں نے کہا اگر 10ووٹ بھی میرے رہ جائیں لیکن میں جھوٹ کی سیاست نہیں کروں گا میں لوگوں کی نمائندگی اسمبلی میں بڑے وقار کے ساتھ کر رہا ہوں آئندہ بھی کارکردگی کی بنا پر لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے انھوں نے کہا میں تختیوں پر یقین نہیں رکھتا ایک کروڑ روپے کے منصوبے صرف حلقہ پانچ میں جاری ہیں ہماری سیاست کوشرافت میں ہی رہنے دیں ہم کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے پروگرام سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کوٹلی قیوم قمر،ایکسئین شاہرات اعجاز گورسی،ماسٹر محمد مالک،ڈاکٹر فریاد احمد،ایڈمنسٹریٹر کھوئی رٹہ شوکت ناز ،چوہدری پرویز اکبر،چوہدری رزاق،چوہدری لیاقت علی،چوہدری صادق ،شیخ طارق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں