لیاقت آباد سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ‘دونوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا‘پولیس

جمعرات 3 جولائی 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) لاہور کے علاقے لیاقت آباد سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق دونوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا‘لاہور میں بھی بوری بند تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لیاقت آباد دھلہ سٹاپ کے قریب دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو جناح ہسپتال مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمر30 سے 35برس کے درمیان ہے۔ لاشوں کو رسیوں سے جکڑا ہوا تھا جبکہ لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں‘ لاشیں چند دن پرانی لگتی ہیں،ان کے چہروں پر پلاسٹک کے بیگ چڑھے ہوئے تھے،جبکہ ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔دونوں لاشیں دھلہ گندا نالہ کی آر ایس پْلی کے قریب سے ملی ہیں‘لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں