شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے09ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے09ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹا ؤن سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ ،بھوگیوال سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے سبزی منڈی،لنک راوی روڈسے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ،راجپا روڈسے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے مین ملتان روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اردو بازار،لارنس روڈ،گنپت روڈسے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے جوڑے پل،آٹو مارکیٹ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں