آم کے پودوں کو سردی سے بچا نے کیلئے تجویز کر دہ سفارشات پر عمل کیا جائے ، محکمہ زراعت

بدھ 19 دسمبر 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) کاشتکار پودوں ، شاخوں ‘ پتوں اوربالخصوص آم کے پودوں کو حالیہ سردی کی لہر سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کی تجویز کردہ سفارشات پر عمل کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیادہ سردی اور کورے کے باعث پودوں کے تنوں، شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتا ہے جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مر بھی جاتے ہیں اس لئے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئے چھوٹے باغات اور نرسریوں خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے ایسے موسم میں پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں، ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طور پر ڈھانپا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی نرسریوں اور سبزیوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اور فصل کے شمال کی طرف سرکنڈہ لگا دیں تاکہ فصل شمال کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں