شہری کچن گارڈننگ کو فروغ دیں،محکمہ زراعت

بدھ 16 جنوری 2019 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گھریلو پیمانے پر کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر کیمیکل اجزا سے پاک ہوتی ہیں لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے لئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر پالک ، دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر ، شلجم ، گاجر ، مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سبزیوں کے لئے پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ کے 20 اضلاع میں سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے پروگرام پر کا م ہو رہا ہے جس کا مقصد پنجاب کو سبزیوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کچن گارڈننگ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف سبزیوںکے بیجوں کے ہزاروں پیکٹ 50 روپے کی امدادی قیمت پر مہیا کئے گئے ہیں جن سے 5گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں