دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 12 اگست 2020 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 249200کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 49700کیوسک اور اخراج49700کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد25600 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد76700کیوسک اور اخراج45700 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد181300 کیوسک اور اخراج0 17310کیوسک،چشمہ آمد179400کیوسک اوراخراج 170000 کیوسک، تونسہ آمد171700کیوسک اور اخراج 146100 کیوسک، پنجند آمد12400 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک، گدو آمد 144500کیوسک اور اخراج 115500 کیوسک، سکھر آمد125200کیوسک اور اخراج80400کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد45300 کیوسک اور اخراج 15000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1510.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.841 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1234.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.747 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.032 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں