تین روزہ عالمی نمائش کارپٹ انڈسٹری کو عروج پر لیجانے کی بنیاد ثابت ہو گی‘ ترجمان

17سے 19اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہونیوالی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کارپٹ کی 36ویں عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سمیت دیگر ادارے اپنا بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس پر ان کے انتہائی مشکور ہیں ،17سے 19اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہونے والی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے جانے کیلئے ہر ممکنہ کاوشیں جاری ہیں اور تین روزہ عالمی نمائش اس کی بنیاد ثابت ہو گی ۔غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے رابطے جاری ہیں اور آنے والے چند دنوں میں انہیں حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اداروں کے تعاون کے بغیر نمائش کی کامیابی ممکن نہیں اور ہم مشکور ہیں کہ ٹڈیپ سمیت تمام متعلقہ ادارے اس کیلئے اپنا ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے نمائندے متعلقہ وزراء سے ملاقات کر کے پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور خصوصاًمارکیٹنگ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں