15ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ انداز ی یکم اکتوبر کو ہوگی

منگل 25 ستمبر 2018 13:33

15ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ انداز ی یکم اکتوبر کو ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر کوہوگی جو رواں سال کی 25ویں جبکہ مجموعی طور پر76ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے ترجمان نے بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1الاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں