چین میں امپورٹ ایکسپونمائش میں پاکستان کو گیسٹ آف آنر کی حیثیت دینا خوش آئند ہے،خادم حسین

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:38

چین میں امپورٹ ایکسپونمائش میں پاکستان کو گیسٹ آف آنر کی حیثیت دینا خوش آئند ہے،خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ممتاز تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے چین میں انٹرنیشنل ایکسپو نمائش2018ء میں پاکستا ن کو گیسٹ آف آنرز کی حیثیت دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستانی صنعتی شعبہ کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، جس سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کریگا، ایکسپو میں پاکستانی پویلین کے قیام سے پاکستانی تیار کنندگان کو اپنی نمائش اور بین الاقوامی آرڈرز کے حصول میں مدد ملے گی، پاکستان کو ایکسپو میں مہمان اعزاز دینے کی حیثیت دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ان تعلقات میں وسعت اور گہرائی لانے کیلئے چین کی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خادم حسین نے کہا کہ چین میں بین الاقوامی صنعتی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، اس ایکسپو میں 1لاکھ 60 ہزار سے زائد پرچیزنگ ایجنٹس کی شمولیت متوقع ہے، جس سے پاکستانی تیار کنندگان کو اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کرنے کے شاندار مواقع فراہم ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں