’’ڈوموٹیکس ایشیاء ‘‘آئندہ برس مارچ میں چین میں منعقد ہو گی

منگل 23 اکتوبر 2018 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) عالمی نمائش ’’ڈوموٹیکس ایشیاء ‘‘آئندہ برس مارچ میں چین میں منعقد ہو گی ۔ 26تا28مارچ شنگھائی میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں قالین /رگز،ٹیکسٹائل فلور کورنگ ، فائبر، قالینوں کا خام مال، ٹھوس وڈ فلورنگ ، انجینئرڈ وڈ فلورنگ ، لیمینٹ فلورنگ ، کارک فلورنگ اور بیمیو فلورنگ کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے 6نومبر تک درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں