پاکستان اور چین کے درمیان معاشی،تجارتی ،سٹریٹیجک تعلقات سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘شفیق اے نقی

ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 5 نومبر 2018 15:15

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی،تجارتی ،سٹریٹیجک تعلقات سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘شفیق اے نقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے دوران پاکستان چین کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15معاہدوں کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ، تجارتی ،سٹریٹیجک تعلقات سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ،چین کی طرف سے پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزوں میں نرمی اور ٹریڈ ویزوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے سے چین کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ سی پیک روٹس پر چین کے تعاون سے صنعتی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ 2030تک روزگار کے 7لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہونگے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے ۔چائینہ اور پاکستان کے ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کی لین دین کے معاہدہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اور روپے کی قدر میںاضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں