رمضان شوگر ملز کے غیر قانونی نالے کے حق میں جعلی عوامی سروے کرانے کا انکشاف

شوگر ملز کے پانچ اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ،جلدنیب لاہور میں طلب کئے جانے کا امکان

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور میں زیر تفتیش شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کیس میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی،رمضان شوگر ملز کے غیر قانونی نالے کے حق میں جعلی عوامی سروے کرانے کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے بھی زیر تفتیش کیس حقائق مسخ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ۔

۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رمضان شوگر ملز کے پانچ اعلیٰ ٰافسران کے اس مبینہ جعلسازی میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،رمضان شوگر ملز کے بنائے گئے غیر قانونی سیوریج کے لئے جعلی سروے کا مقصد نیب کو گمراہ کرنا تھا۔ نیب کی جانب سے جعلسازی میں ملوث رمضان شوگر ملز کے اعلی افسران کو جلدنیب لاہور آفس طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مقامی شہری کی درخواست پر شوگر ملز کے غیر قانونی سیوریج کے حق میں جعلی سروے کے خلاف پولیس کارروائی کر چکی ہے ۔ جعلی سروے کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں اور دیگر افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں