ْنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے نام سے کوئی ادارہ رجسٹرڈ نہیں‘ ایس ای سی پی

عوام اس ادارے کیساتھ کسی بھی قسم کے لین دین میں محتاط رہیں، قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے ‘ ترجمان

بدھ 16 جنوری 2019 13:30

ْنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے نام سے کوئی ادارہ رجسٹرڈ نہیں‘ ایس ای سی پی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے نام سے کوئی رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی اس نام سے کسی ادارہ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے نام سے قائم ایک ادارہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ یہ ادارہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

اس ادار ہ کا یہ دعوی بالکل غلط اور گمراہ کن ہے، اس تاثر کو مزید پختہ کرنے کے لئے اس ادارے کے ویب سائٹ (https://nihrm.org/) پر اخبارات کے تراشے اور ویڈیوز پر لگا رکھی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین میں محتاط رہیں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں