برآمدکنندگان کو200ارب قرضے 30ارب کیش ریفنڈ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ‘شہباز اسلم

حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے ‘فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

بدھ 13 نومبر 2019 13:57

برآمدکنندگان کو200ارب قرضے 30ارب کیش ریفنڈ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا ‘شہباز اسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) تاجر رہنما و فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے برآمدکنندگان کو 200ارب کے قرضے اور 30ارب کیش ریفنڈ سے ملکی برآمدات بڑھیں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ برآمد کنندگان ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے سرمایہ کی کمی کا شکار تھے اور اس کے باعث ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تھا اب سرمائے کی فراہمی سے وہ خوشدلی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے دلجمعی سے خدمات سرانجام دینگے ۔شہباز اسلم نے حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک سے مزید قرض نہ لینے اور مزید نوٹ نہ چھاپنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں بڑھتے ہوئے افراط زر اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سلسلہ کو ختم کیا جائے کیونکہ اس کے باعث پیداواری لاگت میں کمی اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ۔اس لیے حکومت بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے ان میں کمی کے اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں