لاہور،صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی

پیر 6 جولائی 2020 21:15

لاہور،صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 95 ہزار 975 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں ڈالر کی انٹربنک قیمت میں 19 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 40 پیسے کی سطح پر رہی۔ علاوہ ازیں شہر کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے انڈوں کی قیمت 125 روپے فی درجن جبکہ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 6 روپے اضافے کے ساتھ 281 روپے فی کلو کی سطح پر رہی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں