ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ

جمعہ 18 جون 2021 19:33

ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی ،ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا، آئندہ 24گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کے لیے 141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر اور 6401روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی تھی مگرپارکو اور او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیدارواری قیمت میں 5,000 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ کر دیاجس کی وجہ سے 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔

۔اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا ،ایل پی جی پالیسی 2021کونہیں مانتے، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں