لاہور ٹیکس بار کاٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت 1ماہ اضافے کا مطالبہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) لاہور ٹیکس بار نے حکومت اور ایف بی آر سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت 1ماہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل بیگ اور نائب صدر حسیب اللہ خان نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دیگر وکلا کی جانب سے بھی وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مدت ایک ماہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نائب صدر ٹیکس بار حسیب اللہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے جمع ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد نے ریٹرن جمع نہیں کروائے، ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہونے کے باعث ایک ہفتہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں