لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ‘انڈکس میں 33.69پوائنٹس کا اضافہ

منگل 13 جنوری 2009 17:10

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13جنوری2009 ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 33.69پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 1666.15رہا‘مجموعی طور پر 115کمپنیوں کا کاروبار ہوا ‘39کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 24کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 52کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 1کروڑ 19لاکھ 57ہزار 500حصص کا کاروبارہوا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے این آئی بی بینک کے 15لاکھ 24ہزار 500حصص کا کاروباہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 6روپے 74پیسے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فسٹ کیپٹل ایکوئٹی کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 4روپے 80پیسے کم ہو گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں