یوای ٹی لاہو ر میںہائی پرفارمنس انرجی بلڈنگ کے موضوع پرپہلی سالانہ دوروزہ

انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

بدھ 1 اگست 2018 21:46

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) شعبہ آرکیٹکچرل انجنیئرنگ وڈیزائن اور شعبہ پراڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈائزین یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ،میکوارٹر سکول آف بلڈنگ سائنس اوبرن یونیورسٹی الاباما امریکہ کے باہمی تعاون سے یوای ٹی لاہو ر میںہائی پرفارمنس انرجی بلڈنگ کے موضوع پرپہلی سالانہ دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسرڈاکٹر فضل احمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کا بنیادی مقصد گھروں اور عمارات میں انرجی کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اور تدریس کے مابین ریسرچ ڈویلپمنٹ کے سیکٹر میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین شعبہ آرکیٹکچرل انجنیئرنگ وڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان، ڈاکٹر سلمان اظہر ،پروفیسر ڈاکٹر صباحت عارف،پروفیسر سکاٹ کرامراوبرن یونیورسٹی الاباما امریکہ ،پروفیسر عابد اور سائوتھ کوریا سے پروفیسر یونگ ہونگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ماہر آرکیٹیکچراور اوبرن یونیورسٹی الباما کے پروفیسر نوبرٹ لیکنر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بے جااستعمال پر کنٹرول کیلیے عمارتوں کا اعلی تکنیکی ڈیزائن کے مطابق تعمیر ہونا اشد ضروری ہے تاکہ توانائی کے بچائو کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں سولر انرجی اور دیگر توانائی کے ذرائع سے مستفید ہوا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت ،دیرپااور مناسب حکمت عملی سے کم وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیںاس کی خاطر تعمیراتی میٹیریل،رنگ،سائے،دن کی روشنی اور درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کیلیے مناسب انتخاب اور طرز تعمیر کو اپنایا جانا چاہیے۔اس موقع پروائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدکا کہنا تھا یہ ایک انٹرنیشنل ریسرچ پراجیکٹ ہے اسی پراجیکٹ کے زیر انتظام دو ورکشاپ ہو چکی ہیں اور یہ انٹرنیشنل کانفرنس بھی اسی پراجیکٹ کا تسلسل ہے۔

یہ کانفرنس طلباء کیلئے مفید ثابت ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ توانائی کے بحران میں فائدہ مند، قابل عمل اور سستی توانائی کا حصول ایک بہت بڑا چیلنج ہے اس تناظر میں کم قیمت ،منافع بخش اور شمسی توانائی سے مطابقت رکھنے والی عمارتوں کی تعمیر کیلئے مناسب تحقیق اور اسکی روشنی میں جدید خطوط پر استوار ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔توانائی کا مناسب اور مئوثر استعمال سے یقینی طور پر گرڈ اسٹیشنز پر بھی دبائو کم پڑے گا اور دستیابی میں تعطل نہیں آسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلیے شعوروا ٓگہی مہم،تربیتی پروگرامزاور سوچ میں بدلائو کی خاطر مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ اداروں کی پالیسی سازی کے مراحل میں تعاون اور مدد فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا کہ ذرا سی محنت اور مناسب تکنیکی مہارتوں سے قلیل مقدار میں توانائی صرف کرنے والے مکانات اور بلڈنگز بنا کر ملک میں تعمیرات اورطرز زندگی میں جدت لائی جا سکتی ہے اس سے انڈسٹری بھی مستحکم ہو سکے گی۔

علاوہ ازیں ورکشاپ میں زیر بحث مہارتیں گھریلو سطح پر بھی قابل عمل ہیں۔ورکشاپ میں آرکیٹیکچرز، انجنیئرز، بلڈرز، ڈیویلپرز، پلانرز، مدرس،طلبا ء و طالبات کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں سے افراد نے شرکت کی۔آخر میں مہمانوں اور شرکائے ورکشاپ میں شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں