پنجاب یونیورسٹی میں ایک لاکھ پودے لگائیں گے، وائس چانسلر

جمعرات 2 اگست 2018 22:52

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) وائس چانسلر پروفیسر نیا زاحمد اختر نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ماحول کوخوشگوار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادار کرتے ہوئے اپنے کیمپسز میں ایک لاکھ پودے لگائی گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر ،چیف کنزرویٹر شعبہ جنگلات پنجاب محمد فارق، صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محبوب حسین ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ صحت مندانہ ماحول کے بغیر ہماری بقا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے نئے تحقیقی منصوبہ جات شروع کئے جائیں گے۔ انہو ں نے کہ کہا کہ ماحول کو خوشگوار رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث ہر سال کئی لاکھ جانیں موت کے منہ میں جا رہی ہیں اگر اس کے تدارک کیلئے درست اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آنے والی نسل کی بقاء مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عوامی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر نیا زا حمد نے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے لان میں پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں