میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

منگل 7 اگست 2018 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء)میڈیکل یونیورسٹیز کے پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیکل یونیورسٹیز کے پوسٹ گریجوایشن پروگرام ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام جوائنٹ سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ کا پانچ اگست کو انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

مجموعی طور پر 2359ڈاکٹرز امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے صرف286 پاس ہوئے اورکامیابی کا تناسب 12 اعشاریہ 78 فیصد رہا۔ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے 120امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے صرف 7 پاس ہوسکے اور کامیابی کا تناسب بھی5اعشاریہ 83فیصد رہا ۔ جوائنٹ سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز کی اب پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ میں انڈکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں