میڈیکل ا ور ڈینٹل کالجوںمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ16ستمبر کو ہوگا،صوبہ بھر کے 13شہروں میں انٹری ٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہو گا،امتحان کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرچے کی تیاری سے ترسیل تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا
ہفتہ 18 اگست 2018 16:28
(جاری ہے)
یو ایچ ایس امیانولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ندیم افضل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ کل 220سوالات پر مشتمل ہوگا جن میں سے 88 سوالات بیالوجی ، 58کیمسٹری، 44فزکس اور 30انگریزی کے ہوں گے۔
ہر سوال کے 5نمبر ہوں گے ۔ انٹری ٹیسٹ میں نیگیٹیو مارکنگ ہوگی اور ہر غلط جواب پر امیدوار کا ایک نمبر کاٹ لیا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد و ضوابط کی روسے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے امیدوار کا ایف ایس سی یا مساوی اہلیت کا امتحان کم از کم 60فیصد نمبر لے کر پاس کرنا ضروری ہے۔ تاہم ایسے امیدوار جن کا ایف ایس سی کا رزلٹ نہیں آیا ہے وہ بھی انٹری ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گے۔ ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بینک آف پنجاب کے ذریعے آن لائن ہوگی جوکہ 17اگست سے شروع ہوچکی ہے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ31اگست ہوگی۔انٹری ٹیسٹ کی فیس گزشتہ برسوں کی طرح 500روپے رکھی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا انٹری ٹیسٹ کی درخواست کے ساتھ کوئی دستاویز جمع نہیں کرانی ہوگی۔ درخواست جمع کرانے کے 72گھنٹے کے اندر بینک ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے امیدوار کو اس کا رول نمبر اور امتحانی مرکز بھیج دے گا۔ پروفیسرندیم افضل نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ صبح نو بجے سے قبل اپنے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں کیونکہ ٹھیک سوا نوبجے امتحانی مراکز بند کردیے جائیں گے اور کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اوپن میرٹ سیٹوں پر داخلے کیلئے امیدوار کے پاس پنجاب یا اسلام آباد کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔گلگت بلتستان اور غیر ملکی شہریت رکھنے والے طلبہ مخصوص سیٹوں پر داخلے کیلئے پنجاب کا انٹری ٹیسٹ دے سکیں۔ کسی بھی امیدوار کو ایڈمیٹنس کارڈ اور اصل ڈومیسائل یا پاسپورٹ، شناختی کارڈ کے بغیر انٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ایم ڈی سی کے قواعد کے روسے اس سال بھی میرٹ تشکیل دیتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کی ویٹیج 50فیصد، ایف ایس سی کے نمبروں کی 40فیصد جبکہ میٹرک کے نمبروں کی 10فیصد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امتحان کے دوران امتحانی مرکز میں کیلکولیٹر ، موبائل فون، کتابیں اور نوٹس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ جوابی کاپی پر نیلے رنگ کے بال پوائنٹ سے دائرے بھر کر جواب دے۔ پینسل یا مارکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس سال امیدوار اپنا سوالیہ پرچہ ساتھ لے جاسکیں گے۔ مزید برآں انٹری ٹیسٹ کے بعد جوابی کلیدانٹرنیٹ پر جاری کردی جائیگی تاکہ طلبہ اپنا رزلٹ خود تیار کرسکیں۔ یہ جوابی کلیداگلے روز اخبارات میں بھی شائع کی جائیگی۔ پروفیسر ندیم افضل نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی درسی کتب سے انٹری ٹیسٹ کی تیاری اس نصاب کے مطابق کریں جویو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ اس سال پنجاب کے 17سرکاری کالجز میں اوپن میرٹ کی سیٹوں کی تعداد 3022جبکہ بی ڈی ایس کی سیٹوں کی تعداد175ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے امیدواروں کیلئی09، کے پی کے کیلئی06، بلوچستان کیلئے 26، آزد جموں کشمیر کیلئے 49، گلگت بلتستان کیلئے 64، فاٹا کیلئے 17، غیر ملکی طلبہ(ریگولر فیس) کیلئی85،اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئی76، معذور طلبہ کیلئی20، پسماندہ اضلاع کیلئے 61، چولستان کیلئی01اور افغان مہاجرین کیلئے بھی 01نشست مخصوص ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور، سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان خلاف ورزیوں کی ففٹی کرنے والی گاڑی پکڑلی
لاہور، شہریوں کو آندھی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
پنک سالٹ کی موزوں برینڈنگ صوبائی وسائل میں اضافے کو یقینی بنائے گی، مجتبی شجاع الرحمان
لاہور ، نابالغ ملزمان کے حقوق کیلئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو پیش کیا جائے گا، سرمد علی
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا، بلاول بھٹو
نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
سردار سلیم حیدر بطور گورنر پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار ..
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
جنوبی پنجاب کے میران پور لعل گڑھ روڈپر واقعہ تباہ حال پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ملک صہیب ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا