پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی مہم کا انعقاد

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو ذہنی صحت کی اہمیت بارے معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ذہنی مسائل سے نمٹنے کی تعلیم دینا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں چھ سٹالز لگائے گئے تھے جس میں طلبائو طالبات میں ذہنی صحت بارے آگاہی پملفٹ اور پوسٹر تقسیم کئے گئے۔

ان سٹالز پراپنی صلاحیت کو جانچنے کے ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی جس میں طلبائو طالبات نے خوب دلچسپی لی ۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا ز احمد نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ذہنی صحت کے حوالے سے منعقدہ آگاہی مہم کیلئے سنٹرفار کلینیکل سائیکالوجی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں