پنجاب یونیورسٹی کا127 واںکانووکیشن 29دسمبر کو ہوگا

منگل 11 دسمبر 2018 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کا127 واں کانووکیشن 29دسمبر2018ء کو فیصل آڈیٹوریم میںمنعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکنونیر کانووکیشن کو آرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، رجسٹرا ڈاکٹر محمد خالد خان،قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رئوف نواز، مختلف فیکلٹیوںکے ڈینزاور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں