ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان تقریر ی مقا بلو ں ڈیکرو ڈیو 19 کا انعقاد

بدھ 13 نومبر 2019 19:48

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز یواس ڈیبیٹنگ سو سا ئٹی کے زیر اہتمام ڈیکرو ڈیو 19 وائس آف کشمیر کے تھیم پر آل پاکستان تقر یر ی مقابلوں کا انعقادہوا۔جس میں پاکستان بھر کی پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر کی 53 جا معات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔

یونیورسٹی آف لا ہور کی ٹیم تقریری مقا بلوں کی فاتح قرار پا ئی اور ٹیم ٹر ا فی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

انگر یزی کیٹیگر ی کے تقریر ی مقا بلہ میںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور کے عبد اللہ محسن نے پہلی جبکہ اُردو کیٹیگر ی کے تقریری مقابلہ میں یونیورسٹی آف لا ہور کے عبد اللہ وڑا ئچ نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افئیر پرو فیسر ڈاکٹرکامران اشرف نے تقریری مقا بلہ کی اختتا می تقریب میںمہمان خصو صی کے فرا ئض سر انجام دیتے ہو ئے جیتنے والے طلبا و طالبات کے درمیان سر ٹیفیکیٹس، انعا می اسناد اوریونیورسٹی آف لا ہور کی ٹیم کو ٹیم ٹر ا فی پیش کی جبکہ پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم، سینئر ٹیو ٹر ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر علی ر ضا اعوا ن کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی جامعات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد اُ س مو قع پر مو جو د تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں