ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں "با ئیو سیفٹی "کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقاد

منگل 10 دسمبر 2019 17:47

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے ہیلتھ سکیو ر ٹی پارٹنر امریکہ کے باہمی اشتراک سے راوی کیمپس پتو کی میںڈی وی ایم فا ئنل ائیر کے طلبہ کیلئے با ئیو سیفٹی کے مو ضو ع پر آ گا ہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینار کی صدارت کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ر با نی نے طلبہ کو با ئیو سیفٹی اور با ئیو سیکیو رٹی مسا ئل کے مو ضو ع پر ایک جا مع لیکچر دیا۔

جس میں اُنہو ں نے زو نو ٹک انفیکشن اور با ئیو سیفٹی اور با ئیو سیکیو رٹی میں ویٹر نیرین کے کردار سے متعلقہ پہلو ئو ں پر تفصیلی رو شنی ڈالی ۔سیمینار میں شر کا کو با ئیو سیفٹی سے متعلقہ جانوروں کی ہینڈلنگ کے دوران پی پی ای کی سلیکشن،جا نورو ں کے فضلہ ، اس کے کا ٹے سے متا ثرہ زخمی کی منیجمنٹ فیلڈ میں کام کرتے ہو ئے ہا تھو ں کو دھو نے سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر عملی تر بیت سکھا ئی گئی۔

(جاری ہے)

سیمینا ر کے اختتام پر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ر با نی نے شر کا اور ریسورس پر سنز کے درمیان سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے اور معلو ما تی سیمینار کا انعقاد کروانے پرآرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سراہا ۔ سیمینار کا مقصدڈی وی ایم فا ئنل ائیر کے طلبہ کو فیلڈ میں مختلف زو نو ٹک بیما ریوں اور حیا تیا تی نمو نو ں پر کام کر تے ہو ئے با ئیو سیفٹی کے کردار اور اس کے اثر سے متعلقہ اُ مور کے با رے میں عملی تربیت سکھا نا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں