پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارکو ل ٹیکنا لو جی کے زیر اہتما م تو انا ئی اور ما حو لیا ت کے مو ضو ع پر کا نفر نس کا انعقاد

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فا ر کو ل ٹیکنا لو جی کے زیر اہتما م پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرز کے اشتراک سے’ تو انا ئی اور ما حو لیا ت‘ پرقومی کا نفر نس کا انعقادکیا گیا جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر سنٹر اور کانفرنس چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، فیکلٹی ممبران ، ریسرچ سکالرزاور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطا ب میں وائس چا نسلر یو نیو رسٹی آف جھنگ پر و فیسر ڈاکٹر شا ہد منیرنے پاکستا ن کے اند ر تو انا ئی کے بحر ان کے حل کے لئے مختلف تجا ویر پیش کیں اور پاکستان کے سب سے پہلے سنٹر فارکو ل ٹیکنا لو جی کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

کا نفر نس چیئر پر وفیسرڈاکٹر محمو د سیلم نے کہا کہ یہ ادارہ ملک بھر کے طلبہ کو انر جی اور ما حو لیا ت کے موضو ع پر تعلیم وتحقیق کے بہتر ین مو اقع فر اہم کر رہا ہے اورمستقبل میں بھی اسی طر ح ملکی تر قی میں اپنا کر دار ادا کر تا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کا نفر نس میں ملک بھر سے ریسر چ سکا لر ز نے شرکت کرتے ہوئے چا یس سے زائد تحقیقی مقا لہ جا ت پیش کئے۔بعد ازاں ڈائریکٹر سنٹر فار کول ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم صاحب نے معزز مہمانوں اور سنٹر کے سا بق سر بر اہا ن کو ان کی خد ما ت کے اعتر اف میں اعز ازی شلیڈز پیش کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں