پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 25 فروری 2021 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد صفدر ولد محمد عیسیٰ کوانفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں ان کے’پاکستانی انجینئرنگ طلباء کے رویہ،ْ تبادلہ علم پر اثرانداز ہونے والے عوامل ‘ کے موضوع پر،کامران حبیب ولد حبیب اللہ کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’وادی نیلم اور اس سے ملحقہ شمالی علاقوں کے لائیکز کی ڈی این اے بار کوڈنگ کے ذریعے تنوع‘ کے موضوع پراورسمیرا بشارت دختر بشارت حسین کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’کیمیائی طور پر ترمیم شدہ اندر جو تلخ اور تمہ کے فاضل حیاتیاتی مادوں کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے رنگنے والے مرکبات کو صاف کرنا‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں