پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

جمعرات 19 مئی 2022 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کوفیمیئر انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ ( FAIMER) کی طرف سے فیمئر فیلوشپ2022کیلئے منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل فیمیئر( FAIMER) فیلوشپ ایسے بین الاقوامی فیکلٹی کے لیے دو سالہ فیلوشپ پروگرام ہے جس نے شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے پیشے سے منسلک تعلیم کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیاہو۔

ڈاکٹر روبینہ ذاکر شعبہ صحت کے ان 20 پیشہ ور افراد میں سے ایک ہیں جنہیں ا ن کی شاندار تحریر اور پراجیکٹ کے باعث 2022 کے فیلوشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ۔ ان کی درخواست کا انتخاب 200 سے زیادہ درخواستوں میں سے کیا گیا جو 30 ممالک میں واقع بہترین تعلیمی اداروں سے صحت کے پیشہ ور افراد نے جمع کروائی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں