ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈیری پروفیشنلز و لا ئیو سٹاک افسران کو دودھ کی پاسچرا ئزیشن اور فلیورڈ ملک تیا ر کرنے سے متعلقہ ٹیکنا لو جی سکھانے کے مو ضو ع پر پانچ روز سے جاری ٹریننگ کورس اختتام پذیر

جمعہ 27 مئی 2022 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ڈیری پروفیشنلزو لا ئیو سٹاک افسران کو دودھ کی پاسچرا ئزیشن اور فلیورڈملک تیار کرنے سے متعلقہ ٹیکنا لو جی سکھانے کے مو ضو ع پر پانچ روز سے جاری ٹریننگ کورس کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا ۔

جس کی مشرکہ صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور لا ئیو سٹاک ڈیپا رٹمنٹ کے ڈائر یکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر ندیم بدر نے کی۔ ڈاکٹر نسیم احمد نے ٹریننگ کورس کے ریسورس پرسنز کو شیلڈیں پیش کیں جبکہ ڈاکٹر ندیم بدر نے ٹریننگ کے شر کاکے درمیا ن سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک راولپنڈی ڈویثر ن ڈاکٹر سرفراز احمد چٹھہ، ڈائر یکٹر پلا ننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر محمد اشرف،پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری انڈسٹری اور لا ئیو سٹا ک ڈیپا رٹمنٹ سے 15لا ئیوسٹاک افسران اور فارمرز و ڈیری پروفیشنلز نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پرا جیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیئے ما لی معاونت فراہم کرنے پر محکمہ لا ئیو سٹاک کا شکریہ ادا کیا نیز کہا کہ لا ئیو سٹاک پروفیشنلز ہونے کے نا طے ہم پر یہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ لا ئیو سٹاک و ڈیری سیکٹر ز کی تر قی کے لیئے ماسٹر ٹرینر کے طور پردوسرے پروفیشنلز کو بھی ٹرینڈ کریں اور جو علم ہم نے سیکھا ہے دوسرے پروفیشنلز تک بھی پھیلا ئیں۔

ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ ہیو من ریسور س لائیو سٹاک سیکٹر کا اہم اثا ثہ ہے لہٰذا لا ئیو سٹا ک پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو بڑ ھانے کے لیئے ڈویژنل سطح پر ایسی ٹریننگ کا انعقاد کروانا انتہا ئی ضروری ہے۔ پانچ روزہ ٹریینگ کورس میں ما ہرین نے شر کا کوما ڈرن ڈیری فارمنگ پریکٹس،حفظان صحت کے اُ صو لو ں کے مطابق دودھ دوہنے ، ماڈرن ڈیری فارمنگ میں لاگت بچا نے کی تکنیک، پاسچر آئزیشن اور فلیورڈ دودھ کے معیار اور ہو مو جنا ئزیشن،ذائقے دار دودھ کی پرو ڈکشن وپیکنگ کے طریقہ کار، ڈیری انڈسٹری میںایڈوانس پاسچرا آئزیشن تیکنیکس کے استعمال سے متعلقہ مو ضو عات پر لیکچر ز دیئے نیز عملی مظا ہرہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں