قندھار میں فوجی اڈے پر 2خود کش حملے ،40 اہلکار جاں بحق متعدد زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 10:53

قندھار میں فوجی اڈے پر 2خود کش حملے ،40 اہلکار جاں بحق متعدد زخمی
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر کار خود کش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ ہوا ہے ،حملے کے نتیجے میں40 فوجی اہلکار جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں