پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی

دو روزہ کانفرنس کا عنوان پیپلز مینڈیٹ، جنوبی ایشیا ء میں شہری حقوق کا تحفظ رکھا گیا ہے

جمعہ 26 اپریل 2024 12:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل کے زیر اہتمام پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کل( ہفتہ) کے روز شروع ہو گی۔عاصمہ جہانگیر کانفرنس دو روز جاری رہے گی جس کا عنوان پیپلز مینڈیٹ، جنوبی ایشیا ء میں شہری حقوق کا تحفظ رکھا گیا ہے ۔کانفرنس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز اور یورپ، برطانیہ اور ناروے کے سفرا ء شرکت کریں گے۔کانفرنس میں نمایاں سیاستدان بھی شریک ہوں گے جن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، عبدالمالک بلوچ، اختر مینگل، بیرسٹر سید علی ظفر، فاروق نائیک، نفیسہ شاہ، شہلا رضا، خرم دستگیر، بابا جان، تاج حیدر، فرحت اللہ بابر، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، عائشہ صدیقہ رضا فاروق، راحیلہ درانی، ثریا بی بی اور ثمر بلور شامل ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں