وزیراعلیٰ شہباز شریف سے یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات

پنجاب خصوصاً لاہور میں شہبازشریف کی قیادت میں تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کیلئے شاندار کام کیا گیاہے، کنٹری ڈائریکٹریونیسکو لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اندرون شہر کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے بہترین کام کررہی ہے، وفدیونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی لاہور ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے،لاہور کی تاریخ اور ثقافت خوش نما رنگوں سے بھری ہوئی ہے، شہبازشریف

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:38

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں یونیسکوUNESCO ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی -وفد کی قیادت یونیسکو کی کنٹری ڈائریکٹرویبیک جینسن(Ms.

(جاری ہے)

Vibeke Jensen ) کررہی تھیں - یونیسکو کی کنٹری ڈائریکٹرویبیک جینسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب خصوصا لاہور میں وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں تاریخی مقامات کے تحفظ او ران کی دیکھ بھال کے لئے شاندار کام کیا گیاہی-تاریخی اور ثقافتی ورثے کے لئے پنجاب حکومت کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں- وفدیونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اندرون شہر کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے بہترین کام کررہی ہے اورہم مستقبل میں بھی پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت کام کرتے رہیں گی- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہی-لاہور کی تاریخ اور ثقافت خوش نما رنگوں سے بھری ہوئی ہے -انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت تاریخی مقامات کے تحفظ او ران کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تاریخی مقامات کو نئی نسل کے لئے محفوظ بناناہماری ذمہ داری ہی- انہوںنے کہاکہ یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی میں شامل دوست ملکوں سے ہمیں وسائل نہیںبلکہ مہارت اور پیشہ وارانہ تجربے کی ضرورت ہے اورہمیں خوشی ہوگی کہ دوست ملک ہمیں تکنیکی معاونت فراہم کریں- یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان آنے والے وقت میں تعاون میں اضافہ ہوگا-وفد میں برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر روزمیری ہیل ہورسٹ(Ms. Rosemary Hilhorst) ، چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغاخان ٹرسٹ فار کلچر سلمان بیگ ، فرانس کے سفارتخانے کے عہدیداران اور دیگر اعلی حکام بھی شامل تھی-معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ملک محمد احمد خان، مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجودتھی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں