نواز شریف (آج)ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد نواز شریف آج ( اتوار) کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر کے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے ۔ جلسے کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر آصف کرمانی پہلے ہی ایبٹ آباد پہنچ چکے ہیں جو نواز شریف کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔(ن) لیگ کے رہنمائوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں جلسہ سیاسی مخالفین کی آنکھیں کھول دے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کے لئے کل کے روز لندن روانگی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں