وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی یرغمالی؟ سیکرٹری نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 نومبر 2017 14:11

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی یرغمالی؟ سیکرٹری نے انکشاف کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اہلیہ اور اپنے دبنگ بیانات اور ٹویٹس سے جانی جانے والی خاتون تہمینہ درانی سے متعلق ان کے سیکرٹری نے انکشافات کیے۔ تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی کے سیکرٹری زبیر محمود کا کہنا تھا کہ میں پریس کانفرنس کروں گا اور گذشتہ تین سالوں میں ہونے والے واقعات سے پردہ اُٹھاؤں گا۔

اپنے آڈیو پیغام میں سیکرٹری نے اپنے قتل کے خدشے کا بھی اظہار بھی کر ڈالا اور تحفط فراہم کرنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ کے پی ایس او ، شاہ زیب کا نام بھی لیا اور کہا کہ جو جو باتیں گذشتہ تین سال میں ہوئی ہیں میں اپنی پریس کانفرنس میں ان پر بات کروں گا۔ سیکرٹری تہمینہ درانی کے اس آڈیو پر نجی ٹی وی چینل نے پنجاب حکومت کے ترھجمان ملک احمد خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے تحکمانہ لہجے میں کہا کہ جب وہ پریس کانفرنس کر لے گا تب بات کرنا۔ اور پھر وہی ہوا زبیر محمود نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور اپنے الزامات کی جزوی طور پر تردید بھی کی۔ ان کا آڈیو پیغام آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں