وزیرِ مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کل کُھلی کچہری لگائیں گے،لیسکو ترجمان

پیر 11 دسمبر 2017 21:47

وزیرِ مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کل کُھلی کچہری لگائیں گے،لیسکو ترجمان
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) لیسکو صارفین کی سہولت اور مسائل کے حل کے لیے وزیرِ مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کل 12دسمبرکو کُھلی کچہری لگائیں گے،لیسکو ترجمان کے مطابق کچہری میں عوام کے بجلی بلوں اور دیگر امور سے متعلق شکایات کی شنوائی ہو گی تاکہ عوام کے مسائل کا فوری اور بروقت ازالہ کیا جا سکے،اس موقع پرچیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی سمیت لیسکو کے دیگر افسران بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں