زینب کیس ، 2014-17کے درمیان زیادتی کیسز میں پانچ اضلاع کی جیلوں سے رہا ہونیوالوں کا ڈی این اے کرانیکا فیصلہ

سربراہ جے آئی ٹی کی آئی جی جیل خانہ جات سے ملاقات، رہا ہونیوالی3310ملزمان کا ڈی این اے کرایا جائے گا

پیر 22 جنوری 2018 15:19

زینب کیس ، 2014-17کے درمیان زیادتی کیسز میں پانچ اضلاع کی جیلوں سے رہا ہونیوالوں کا ڈی این اے کرانیکا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2014سے 2017ء کے درمیان زیادتی کیسز میں پانچ اضلاع کی جیلوں سے رہا ہونے والوںکا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی محمد ادریس نے گزشتہ روز آئی جی جیل خانہ جات سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر نے اس عرصے کے دوران زیادتی کیسز میں پانچ اضلاع کی جیلوں سے رہا ہونے والوں کا تمام ڈیٹا جے آئی ٹی سربراہ کو فراہم کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ اضلاع کے ڈی پی اوز زیادتی کیسز میں رہا ہونے والے تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا کے رپورٹ جے آئی ٹی کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں