سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں‘شہبازشریف
اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور آئینی حقوق حاصل ہیں، ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد ہو رہا ہے، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف وژنری لیڈر ہیں، انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے‘ مہندر سنگھ اھلووالیا
منگل 20 فروری 2018 18:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور جان و مال کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور آئینی حقوق حاصل ہیں۔ سکھ برادری سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی پالیسی میں شامل ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سکھ بہن بھائیوں کی خدمت کا موقع ملنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے عالمگیر اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ نشکان گروپ کے چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری کو سہولتیں فراہم کرنے اور مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے شکرگزار ہیں۔پنجاب حکومت کے سکھ برادری کی فلاح کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مکمل مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے۔ شہبازشریف وژنری لیڈر ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سکھوں کے روحانی رہنماء مہندر سنگھ اھلووالیا کو قالین کا تحفہ دیا۔پھلدیپ سنکھ کھیلا،بوپندر سکھ مہناس ،سہیل احمد اوردیگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا