ْولشائر لیبزدوا ساز کمپنیز کی تاریخ میں منفرد اور انوکھی اہمیت کی حامل ہے ‘میاں انجم نثار

منگل 19 جون 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثا ر کی مایہ ناز دو اساز لیبز ولشائر کی مارکیٹنگ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت۔ تقریب کا اہتمام ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا اور تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس ملک طاہر،چیف ایگزیکٹو ولشائر لیبز امجد علی جاوا،ایگزیکٹو ڈائریکٹراسد علی جاوا، چیف آپریٹنگ آفیسریاور عباس،الطاف حسین،محمد عرفان اور ولشائر لیبز کے تمام ممبران موجود تھے۔

چیف ایگزیکٹو ولشائر لیبز امجد علی جاوا نے خطبہ استقبالیہ میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شرکاء کو ولشائر لیبارٹری کی تاریخ بارے تفصیلی طور پر بتایا کہ کیسے 40سال پہلے ولشائر لیبز کی بنیاد رکھی گئی اور آہستہ آہستہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے کسطرح آج عروج پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ابتداء میں 5000اسکیئر فٹ کی بلڈنگ تھی جو کہ آج 03لاکھ اسکیئر فٹ سے بڑھ چکی ہے اور آج ممبران کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں انجم نثار نے تقریب سے خطاب کے دوران امجد علی جاوا اور انکی پوری ٹیم کو تاریخی موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امجد علی جاوا کانام فارماسیوٹیکل کی تاریخ میں ایک عظیم نام ہے اور ان کی انتہائی لگن کے باعث آج 40سال قبل ایک چھوٹی سے کمپنی آج اونچائی کی نئی حدوں کو چھو رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ولشائر لیبز ایسے ہی ترقی کی نئی منازل طے کرتی رہے گی اور یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد ولشائر لیبز کا حصہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں