پنجاب کےسرکاری ملازمین کےہاؤس رینٹ میں50 فیصد اضافہ

سرکاری ملازمین کوبنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ہاؤس رینٹ دیا جائے گا، جبکہ تنخواہ میں 10فیصد ایڈہاک کی بنیا د پراضافہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 15:10

پنجاب کےسرکاری ملازمین کےہاؤس رینٹ میں50 فیصد اضافہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی 2018ء) : حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، سرکاری ملازمین کوبنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ہاؤس رینٹ دیا جائے گا،جبکہ تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک کی بنیا دپراضافہ کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے رینٹ پرگھر لینے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

حکومت نے ملازمین کیلئے گھر جیسی نعمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کردیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین گھرجیسی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کےہاؤس رینٹ میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین کوبنیادی تنخواہ کا50 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائےگا۔

اسی طرح حکومت پنجاب نےتمام سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔جس کےتحت سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر10فیصد ایڈہاک الاؤنس دیا جائےگا۔ واضح رہے پنجاب حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کیلئے وحدت روڈ کالونی و دیگر مقامات پررہائشیں دی گئی تھیں۔ تاہم ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کثیرتعداد میں ملازمین گھروں سے محروم رہنے تھے۔

جبکہ جن ملازمین کورہائش الاٹ کردی جاتی اس کی کوشش ہوتی کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ رہائش اس کے کسی عزیز یا اپنے بچے کو الاٹ ہوجائے۔ جس کے باعث سالہا سال ملازمین رہائش خالی ہونے کے انتظار میں رہتے۔ تاہم پچھلے کچھ سالوں نے حکومت نے یہ رہائشیں صرف سیکرٹریٹ ، پنجاب اسمبلی اور لاہورہائیکورٹ کے ملازمین کیلئے مخصوص کردی ہیں۔ جس سے دیگر محکموں کے ملازمین سرکاری رہائشوں سے محروم ہوگئے۔ تاہم اب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ پر50 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کا اعلان کرکے ملازمین کی بڑی مشکل حل کردی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں