شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کو نیب میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 اگست 2018 14:17

شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07اگست 2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران علی بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔کئی بار طلب کرنے کے باوجود بھی علی عمران نیب میں نہ پیش ہوئے جس کے نعد نیب لاہور نے احتساب عدالت سے انہیں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔

جب کہ علی عمران کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔جس کے بعد احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے نیب استدعا پر شہباز شریف کے داماد علی عمران خان اشتہاری قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عمران یوسف کو نیب نے متعدد بار طلب کیا لیکن اس کے باجود بھی وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ بیرون ملک فرار ہو گئے۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پاور ڈولپمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران اس وقت نیب کے چنگل میں پھنس چکے ہیں۔نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروا کے وطن لانے کا فیصلہ کرلیا۔علی عمران پر پاورکمپنی سے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا الزام ہے۔جب کہ شہباز شریف کو بھی 20اگست کو نیب میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کے بعد آشیانہ اقبال میں طلب کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔ فواد حسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداران کےخلاف بھی انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں نیب کئی افسران و سیاستدانوں کو طلب کر سکتا ہے۔ فواد حسن فواد نے تحقیقات میں شہبازشریف پرمزید ملبہ ڈالا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں