سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ، اعجازاحمد چوہدری

بدھ 8 اگست 2018 20:55

سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ، اعجازاحمد چوہدری
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ، تنہا کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح اکیلے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا اسی طرح حکومت بھی کامیابی سے کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے، عوام نے تحریک انصاف پر بھرپور اعتما د کا اظہار کیا ہے اور ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کے حل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام اُجاگر کرے گی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیا گیا ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کرے گی، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے اور اس کا سارا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کرپشن کے خلاف موقف کو پوری قوم نے سراہا ہے، ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان پنجاب کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے، جتنی کرپشن پنجاب میں گزشتہ دس سالوں میں کی گئی اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ،عمران خان اس شخصیت کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ لانے کے خواہاں ہیں جو عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی مضبوط بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، انہوں نے کہا کہ تما م کرپٹ عناصر اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے متحد ہو رہے ہیں، اب پیپلز پارٹی اور نواز لیگ عمران خان کی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کی بجائے پانچ سال تک انتظار کریں،بعدازں اعجازچوہدری نے جینک( Jntech)انٹر نیشنل کے زیر اہتما م مقامی ہوٹل میں پانی اور بجلی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں