بڑی عید کی بڑی تیاریاں،البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے یونین کونسلوں کی سطح پر وسائل کی فراہمی شروع

بکر منڈیوں، قربان گاہوں، عید گاہوں اور مساجد میں خصوصی صفائی آپریشنز کا اہتمام، 134 صفائی و آگاہی کیمپس قائم کئے جائینگے

ہفتہ 18 اگست 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے عید الاضحی کی تیاریاں جاری ہیں۔عید سے قبل تمام زونز بشمول راوی زون، گلبرگ زون، داتا گنج بخش زون، عزیز بھٹی زون، واہگہ زون اور نشتر زون کی مساجداوردرسگاہوں کے گردونواح میںصفائی آپریشنز کرائے جارہے ہیں۔ البیراک کی حدود میںواقع بکر منڈیوںاور اجتماعی قربان گاہوں میںمکینکل واشنگ اور سویپنگ باقاعدگی سے جاری ہے۔

فیلڈ میں سینٹری ورکرز کونئے یونیفارمز ، حفاظتی ماسک اور گلوز کی تقسیم کئے جارہے ہیں ۔نئے یونیفارمز کی تقسیم عید الاضحی سے قبل مکمل کر لی جائے گی ۔ چار ہزار سے زائد سینٹری ورکرز عید کے ایام میں تین مختلف شفٹوں میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ عید کی نماز سے قبل عید گاہوں، قبرستانوں ، اہم شاہراہوں اور ویسٹ کنٹینرز کے ارد گرد مکینکل سویپنگ، مینول سویپنگ اور چونے کا چھڑکائو یقینی بنایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

عید انتظامات کے تحت یونین کونسلوں کی سطح پر اضافی وسائل اور مشینری کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ عید کے ایام میںمعمول کی 300 گاڑیوں کے علاوہ 804اضافی گاڑیاں فیلڈ پر معمور رہیں گی جن کی مدد سے کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے گا۔یونین کونسلوں کی سطح پر 134صفائی و آگاہی کیمپس لگائے جائیں گے جہاں شہریوں کو ویسٹ بیگز کی فراہمی اور صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے اندراج و ازالے کی سہولت میسر ہوگی۔

کیمپس کا قیام عید سے دوروز قبل عمل میں لایا جائے گا۔ قربان گاہوںمیں صفائی انتظامات کو برقرار رکھنے کیلئے 19ٹریکٹرز لوڈرز اور43 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں 2,36,700 کلو گرام چونااور 24,000 لیٹر فینائل فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر56 عارضی ویسٹ کلیکشن اور ٹرانسفر اسٹینشنزبھی بنائے جائیں گے جہاں جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جاسکے گا۔ عید کے ایام میں مکمل سینٹری ورک فورس اور البیراک کی انتظامیہ سمیت کمیونیکیشنز اور آپریشنز ٹیم فیلڈ میںموجود رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں