توہین آمیز خاکوں کے مقابلے بند نہ ہوئے تو پوری دنیا راکھ کا ڈھیربن جائیگی،مجلس احراراسلام

پیغمبراسلام ؐ کے خاکے شائع کرنا دنیاکے امن کوتباہ کرنے کی گھنائونی سازش بھی ہے، سید محمد کفیل اور عبداللطیف خالد چیمہ کی گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے لاہورسے ملتان جاتے ہوئے چیچہ وطنی میںمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے تنظیمی وسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا دونوںرہنمائوںنے ہالینڈ کی حکومت کی طرف سے ہونے والے توہین آمیز خاکوںکی نمائش اورمقابلوںپرشدیداضطراب کااظہار کیااورکہاکہ پیغمبراسلام ؐ کے خاکے شائع کرنا دنیاکے امن کوتباہ کرنے کی گھنائونی سازش بھی ہے ،اگرعالمی برادری نے اس صورتحال کونہ سنبھالا تو پوری دنیا راکھ کا ڈھیر بن جائیگی ، پیغمبراسلام ؐ کے خاکے شائع کرنا دنیاکے امن کوتباہ کرنے کی گھنائونی سازش بھی ہے ۔

سیدمحمدکفیل بخاری نے اس موقع پرکہاکہ آنے والے دنوںمیںاو۔

(جاری ہے)

آئی ۔سی اپناکردارادا کرے اوریو۔این ۔او اپنے فرائض منصبی کوسمجھے اس موقع پردونوںرہنمائوںنے طے کیاکہ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے عیدالاضحی کے بعد لاہورمیںتمام مکاتب فکرکا مشترکہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔جس میںاحتجاجی لائحہ عمل کومؤثر بنانے کے لیے ضروری مشاورت کی جائے گی ۔

اس موقع پریہ بھی طے کیاگیاکہ ایک آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی اوراس کے بعد ملک گیر سطح پراحتجاج ریکارڈکرایاجائے گا ۔سید محمد کفیل بخاری اورعبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کے لیے ٹسٹ کیس ہے جہاںسے ثابت ہوگا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے تصورپرقائم ہیںیامحض نعرے بازی ہے دونوںرہنمائوںنے اس بات کا اعادہ کیاکہ توہین آمیز خاکوںکا سلسلہ 2006ء میںڈنمارک سے شروع ہوا تھااورقادیانیوںنے اس کاآغاز کیا تھا ۔

اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 7ستمبرکو 1974ء کی قرارداداقلیت کے حوالے سے ملک گیر سطح پر ’’یوم تحفظ ختم نبوت ‘‘بھرپور انداز میں منایا جائیگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی دفتر احرارلاہور میں 7ستمبرکو بعد نماز مغرب یوم تحفظ نبوت کا مرکزی اجتماع ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماشرکت وخطاب کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں