لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اسکواڈ کام کرے گا‘ ڈی جی ماحولیات

جمعرات 9 مئی 2024 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) محکمہ ماحولیات نے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی دارالحکومت میں ماحولیات ٹریفک اسکواڈ نے کام شروع کر دیا ہے اور شہر کے 3 داخلی و خارجی راستوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

سکواڈ کی جانب سے درجنوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بسوں اور کمرشل سواریوں کے چالان کیے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کوبند کر دیا گیا۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کر دیا،شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اسکواڈ کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں