ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا نمائشی مقابلہ مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے ،امیرجماعت اسلامی لاہور

اتوار 19 اگست 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا نمائشی مقابلہ مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے ۔ امت مسلمہ کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کو عالمی قوانین کے تحت ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اور عالمی کفر طاقتوں کو باور کروائیں کہ اس قسم کے نمائشی مقابلے ناقابل برداشت ہیں۔

آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کے ذریعے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف سوچی سمجھی سازش کے تحت دھکیلا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے بند روڈ سے مون مارکیٹ گلشن راوی تک ہالینڈ میں ہونے والی گستاخانہ خاکوں کی نمائشی مقابلے کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، صدر جے آئی یوتھ علاقہ وسطی عدنان ملک اور جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کسی ایک فرد یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکی پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور نمائشیںدنیا کے امن کو خراب کرنے کی کھلی سازش اوردہشتگردی ہیں۔ مسلمانوں کے لیے آقادوجہاں ﷺ کی ناموس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ پوری کائنات کے مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محسن کائنات آپ ﷺ مسلمانوں کی محبوب ہستی ہیںجن کی شان میں گستاخی پر مسلمان مر مٹنے کو اپنے ایمان کی تکمیل سمجھتے ہیں تو ایسے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا تیسری عالمی جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت عالمی کفر طاقتیںعالمی دہشتگردی کرتے ہوئے ایک بار بھر ناموس رسالت پر حملہ آور ہیں ۔

آقا دوجہاں ﷺ کی ناموس پر حملہ قسم صورت برداشت نہیں کریں گے ہماری جانیں بھی آپ ﷺ کی حرمت پر قربان ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کہ پوری دنیا میں مسلم ممالک کی عالمی نمائندگی کرتے ہوئے ہمارے حکمران اس اہم ایشو کو عالمی عدالت میں لے کر جائیں اور فرانس ،ہالینڈ اس قسم کی مذموم حرکتیں کرنے والے ممالک کے خلاف آواز اُٹھائیں اور اس قسم کی عالمی دہشتگردی کو رکوانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں