کینیڈاکےوزیراعظم جسٹن ٹروڈوکاوزیراعظم عمران خان کوٹیلیفون

جسٹن ٹروڈو کی وزیراعظم عمران خان کومبارکباد،کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کوسراہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 19:46

کینیڈاکےوزیراعظم جسٹن ٹروڈوکاوزیراعظم عمران خان کوٹیلیفون
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اگست 2018ء) :کینیڈاکےوزیراعظم جسٹن ٹروڈونے وزیراعظم عمران خان کوٹیلیفون کیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے وزیراعظم بننے پر وزیر اعظم عمران خان کومبارکباد پیش کی،کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کوسراہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی رہنماوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے پہلے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عمران خان کو فون کیا جس کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی کا فون آیا جبکہ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق کینیڈاکےوزیراعظم جسٹن ٹروڈونے وزیراعظم عمران خان کوٹیلیفون کیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے وزیراعظم بننے پر وزیر اعظم عمران خان کومبارکباد پیش کی،کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کوسراہا۔

جسٹن ٹروڈو نے عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کی بہت تعریف کی اور انکے ویژن کے حوالے سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر عمران خان نے بھی کینیڈین وزیر اعظم کا بہت شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے جسٹن ٹروڈو اور عمران خان کو لے کر سوشل میڈیا پر یہ بھی ٹرینڈ چل رہا تھا کہ جسٹن ٹروڈو اور عمران خان دونوں میں سے دنیا کا حسین سربراہ مملکت کون ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں