صوبائی دارلحکومت لاہور میں مقیم پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ عیدالاضحی سے ایک روز قبل بھی جاری رہا

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں مقیم پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ عیدالاضحی سے ایک روز قبل بھی جاری رہا۔ پردیسیوں کے لاہور سے انخلاء کے باعث شہر کے بسوں کے اڈوں پر پردسیسیوں کے رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹر مافیا مسافروں کی مجبوریوں سے کھیلتے ہوئے ان کے مانگے کرائے وصول کرتا رہا۔

(جاری ہے)

مسافروں کے رش کے باعث حصوصی طور پر جنوبی پنجاب کے مختلف روٹوں پر چلنے والی بسیں، ویگنیں اور کوچیس کم پڑ گئیں۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپوٹر مافیا نے کرایوں میں ڈیڑھ سے دو سو روپے فی سواری از خود اضافہ کر دیا۔ لاہور کے بس اڈوں پر اوورچارجنگ کے ساتھ ساتھ بلیک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ عروج پر رہی۔ بسوں کے اڈوں پر تمام دن مسافروں کی بھی قطاریں لگی رہیں۔ مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔ ان تمام حالات میں شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں